ضروری نہیں ہر بات ہر موضوع پر صفحے کالے کیئے جائیں۔ بہت سے طویل موضوع ایک فقرے میں بھی بیان ہو جاتے ہیں
پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ چیف جسٹس کو پی آئی سی پر وکلا کے حملے کی خبر تیسرے روز مل گئی اور اس سے بڑی بات کہ انہوں نے مذمت بھی کر دی
جتنی بات چیف نے کی میں نے بھی اتنا ہی ابتدائیہ لکھ دیا
مکمل خبر بھی بس اتنی ہی ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی آئی سی واقعہ افسوس ناک اورقابل مذمت ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کیس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس پر میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹرز اور وکیل دونوں ہی معاشرے کے باوقار پیشے ہیں۔
صفدر ھمدانی













