لیکن کب تک ہم نہیں سمجھیں گے۔فائزہ عباس

0
1209

انسان کا زمانہ اس فکر ۔۔۔سوچ اور عمل کی بنیاد پر کھڑا ہوتا ہے جس کی بنیاد پر انسان کوئی بھی عمل سر انجام دیتا ہے۔۔۔
انسان آسانی پسند جب ہوتا ہے یا پھر خوفزدہ یا للالچ کے زیر اثر تب اس کا ہر عمل غلط اور درست کی حق اور باطل کی ہر سوچ سے مبرا یا آزاد ہوتا ہے پھر وہ خوف
وہ لالچ
یا مرعوبییت انسان کا عملی خدا بن جاتی ہے اور انسان اسے زمانا کہنے پر مجبور اور اسکے ہاتھوں لٹتا۔۔۔پستا۔۔۔مرتا۔۔۔گھٹتا۔۔۔دکھائی دیتا ہے۔۔۔

کیا غربت انسان سے اسکے اندان ہونے کا شرف ہی لے کیا کرتی ہے۔۔۔؟؟

اکثر یہ سنا کرتے ہیں کہ غربت تہزیب کے آداب بھلا دیا کرتی ہے۔۔۔
بھوکے پیٹ انسان صرف اہنی اور اپنے گھر والوں کی بھوک مٹانے کی سعی ہی کر سکتا ہے۔۔
۔
مگر جب ہم کربلا کو دیکھتےہیں شعب ابی طالب میں نبی کریم ص کی صعوبتوں مصائب بھوک تنگدستی اور مصائب کو دیکھتے ہیں تب انسانئ شعور اس بات کو ماننے پر قائل دکھائی دیتا ہے کہ۔۔۔

بھوک۔۔۔
افلاس۔۔۔
غربت۔۔۔
ازیت۔۔۔
کرب۔۔۔
مصیبتیں۔۔۔
کسی بھی حقیقی مومن کی زات کو حقیر نہیں بننے دیتیں۔۔۔۔

ہمارے دکھ۔۔۔کرب اور ازیتیں۔۔۔بہر حال ان سب اصیتوں کرب اور مشکلات سے مہیں کم ہیں جو نبی کریم ص اور امام حسین ع اور انکے مخلصین نے صبر نماز دعا شکر اور درگزر کے ساتھ برداشت کیں۔۔۔۔

کئا وجہ ہے کہ ناموس رسالت ص میں ہم قتل کرتے وقت ایک لمحے کی دیر نہیں کرتے ہمارا جزبہ ایمانی اسقرر عروج پر ہوتا ہے کہ تحقیق اور ملزم سے پوچھنا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔۔۔۔اور ایک پل میں سر قلم۔۔۔

مگر یہی جزبہ ایمانی جب۔۔۔

رشوت۔۔۔
سفارش۔۔۔
جھوٹ۔۔۔
بد کرداری۔۔۔
بد عملی۔۔۔
درگزر۔۔۔۔
معافی۔۔۔
دانشمندی۔۔
سمجھ اور بصیرت۔۔۔اور معاملہ فہمی ۔۔۔اخلاقیات کا متقاضی ہوتا ہے۔۔۔تب ہم کمزور انسان بن جاتے ہیں۔۔۔۔تب بایر کی سازشیں ہمارے ہر عمل پر حاوی دکھائی دیتی ہیں۔۔۔

تب میڈیا سے پھیلائی گئی بے راہ روی ہوتی ہے اور ہم معصوم کمزور انسان جو قتل کرتے وقت تو نبی کریم ص کی ناموس کے محافظ دکھائی دیتے ہیں پر بد عملی کے وقت بھول جاتے ہیں کہ نبی کریم ص ہمیں دیکھکر نا جانے کیا سوچتے ہونگے۔۔۔

جب علم اور تربییت عام کرنے کی بات آتی ہے تو ہر بندہ مجبور بے بس اور مصائب کا شکار دکھائی دیتا ہے۔۔۔مگر جب یہی انسان نے کسی۔۔۔

جاہل نا سمجج۔۔۔بھوکے کمزور غریب اور نادان کو قتل کرنا ہو تو نادانی دور کیے بنا۔۔۔
بھوک مٹائے بنا۔۔۔
سمجھائے بنا۔۔۔
وجہ جانے بنا۔۔۔
معافی کا موقعہ دیے بنا۔۔۔

ہم اسکو قتل کر دینا واجب ترین سمجھتے ہیں۔۔۔۔

کیا نبی کریم ص ہمارے قتل کر دینے سے زیادہ راضی ہوتے ہوں گے یا کہ۔۔۔

کسی جاھل۔۔۔بھوکے۔۔۔نا سمجھ۔۔۔نادان کو شعور دینے سے۔۔۔

ہمارا عشق نبی کریم ص سے صرف جان لنے کی حد تک ہی کیوں ہے صرف۔۔۔

ہم اتنی مستعدی بھلائی۔۔۔علم۔۔۔تربییت کو عام کرنے پر آخر
کیوں نہیں دکھا سکتے۔۔۔؟؟؟؟

آخر کب تک ہم یوں اپنی کمزوریوں اور کم فہمیوں کو زمانہ۔۔۔
غربت۔۔۔
کرپشن۔۔۔
حکومت کی بنائی گئی مشکلات کے نام کی چادر اوڑھا کر اپنے ہر غلط عمل اور کمزوری کی justification
بناتے رہینگے۔۔۔

آخر کب تک ہم اپنی زمہ داریاں خود نہیں اٹھائنگے۔۔۔؟؟؟

زمانا کچھ نہیں…
ہوتا …
انسان کی سوچ…
اسکی فکر اسکا عمل اسکی Determination اور
Dedication
اسکے کردار کی اٹھان اور اسکے زمہ دار انسان ہونے کا تعین کرتی ہے ۔۔۔لیکن ہمیں اپنی کمزوریوں کا قصور وار دوسروں کو ٹھرا کر اپنی زات صاف ستھری اور بے عیب معلوم ہوتی ہے۔۔۔

کیا حکومت آکر کہتی ہے کہ شادیوں پر دس دس لاکھ خرچ کیے جائیں۔۔۔؟
یا حکومت آکر کہتی ہے کہ ہم سادگی نہ اپنائیں۔۔۔؟
کیا حکومت نے ہاتھ پکڑ رکھے ہیں کہ اپنے ارد گرد رہنے واکوں کی تکالیف اور پریشانیاں سمجھ نہ سکیں ۔۔۔بانٹ نہ سکیں۔۔۔انکو کم کرنے میں مدد کر سکیں ۔۔۔کاش کہ یہ سب سمجھ پائیں ہم انسان۔۔۔

لیکن کب تک۔ہم نہیں سمجھیں گے۔۔۔کب تک ۔۔۔
ہم سب۔۔۔
‘ ہم ‘۔۔۔نہیں بنیں گے آخر کب تک۔۔؟؟؟؟

فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY