عدم برداشت کے معاشرے میں ہم تباہی کی طرف گامزن ہیں؟ زبیر منور

0
1160

اسلام آباد کے ایک بڑے نجی اسپتال میں اپنے ایک دوست کے والد کی عیادت کے لیۓ گیا تو بزرگوار کا پہلا سوال تھا کہ ” کیا کوٹوں میں صلح ہو گٸ ہے؟“ مجھے بات کچھ کچھ سمجھ میں تو آٸی لیکن دوست نے بتایا کہ اُن کے والد صاحب لاہور واقعے کی وجہ سے ابھی تک اُسی کیفیت میں ہیں جو منظر اُنہوں نے لاہور میں دورانِ علاج دیکھا۔ وہاں سے میرے دوست نے کس طرح وہاں سے نکالا؟ یہ ایک لمبی داستان ہے لیکن سفید اور کالا کوٹ واضح طور پر امن کی سفیدی کے ساتھ نظر آتا ہے۔ بزرگوار نے اپنے سامنے دو مریضوں کو اُس وقت اپنی زندگیوں کی جنگ سے آزاد ہوتے دیکھا تھا۔
کم از کم اسپتالوں، تعلیمی اداروں، عبادت گاہوں اور تمام حساس مقامات پر احتجاج کرنا کس قدر تکلیف دہ ہوتا ہے، اِس کا اندازہ کسی بھی سڑک میں پھنسی عوام کو تو ہو سکتا ہے لیکن ٹیلی وژن سکرین کے سامنے بیٹھ کر نہیں ہو سکتا۔
نفرت کی سیاست نے ہر طبقہٕ فکر کو جس آگ میں جھونک دیا ہے اُس پر نوحے بھی بےبس دکھاٸی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کے ذرائع آج کل ایسی ہی تحریروں سے بھرے پڑے ہیں جیسا کہ چند ایک پیشِ خدمت ہیں
پنجاب بار کونسل ہنگامی بنیادوں پر اپنے نامزد ملزم وکلا کے خلاف انضباطی کاروائی (تحقیقات)کا اعلان کرے اور مکمل کاروائی تک ان کے لائسنس معطل کرے تاکہ عوام کا وکلا برادری پر اعتماد بحال ہو۔ دوسری صورت وکلا برادری کوبدنام/کمزور کر کے جنرل مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ ختم کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی ملاحظہ کریں، ‎‎آپ نے کبھی اپنی۔ صفوں میں سے کالی بھیڑوں کے خلاف کوئ ایکشن لے کر انھیں باہر کیا ۔ہر شعبہ میں ایسا ہوتا ہے شاھد مسعود گرفتار ہوا تو عدلیہ کیخلاف آواز اٹھنا شروع ہو گئ ۔کیا ملک۔ میں اصل انتشار اور لوگوں کو غدار قرار دینے کا فرض صحافیوں نے انجام نہی دیا صابر شاکر ،ارشاد بھٹی وغیرہ۔
کسی نے جواب دیا کہ ‎‎‎میرے بھائی جس طرح وکلا میں پراکسی وکیل ہوتے ہیں ناں اسی طرح صحافیوں میں بھی پراکسی صحافی ہیں۔ ایک صاحب فرماتے ہیں کہ ‎‎وکلاء ھمیشہ ھی کالے تھے۔۔۔اس بار محض کیمرے نے دکھایا اس لئے یقین محکم ہوا۔ تو جواباً کسی لکھا کہ ‎آجکل کے حالات میں والدین کے لئے میرا مشورہ ہے کہ اپنے ذہین بچوں کو ڈاکٹر نہ بنائیں۔ جب اس ملک و قوم کو ڈاکٹرز کی اہمیت کا احساس ہو گا تب اپنے ذہین بچوں کو میڈیکل کالجز میں بھیجنے کا سوچئےگا۔ یا الٰہی یہ ماجرہ کیا ہے۔
‏‎غیر جانبداری سے مشاہدہ کریں تو آپ یہ نتیجہ اخذ کریں گے کہ ایک نسل اس سے پہلے بھی جوانی سے گزری جو اب آپ کی عمر کے ہیں، زندگی کے تمام میدانوں میں۔ لیکن ایسا فساد نہ ہوا۔ یہ 22 سال کی جدوجہد کا ثمر ہے جو اس نسل میں اثر دکھا رہا ہے۔ جھوٹ گالی و بہتان بازی و عدم برداشت کی صورت میں۔۔۔ کہیں تو کہا جا رہا ہے کہ۔۔۔بہت دور کی سوجھی۔۔۔ اپنی عادت کے مطابق عسکری اداروں کو گھسیٹے بغیر تماری روٹی ہضم نہیں ہوئی۔ وکیل اور انکی بار کونسلز کو تمہارے مشوروں کی قطعی ضرورت نہیں
وکلا بھی اسٹیٹ کے ہیں اور ڈاکٹر صاحبان بھی اسٹیٹ کے ہیں۔ ‏‎وکلا نہ ہونگے تو کیس کے فیصلے بھی جلد آئیں گے۔
معاملہ کس قدر سنگین ہے اور ملک کس ڈگر پر چل رہا ہے، راوی راوی کی طرح خاموش پراگندہ محسوس کرتا نظر آ رہا ہے۔
حبیب جالب کی یہ نظم پڑھیۓ کہ ہر دور میں حسبِ حال ہی رہتی ہے۔

دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو صبح بے نور کو

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

میں بھی خائف نہیں تختۂ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو جہل کی رات کو

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

پھول شاخوں پہ کھلنے لگے تم کہو
جام رندوں کو ملنے لگے تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے تم کہو
اس کھلے جھوٹ کو ذہن کی لوٹ کو

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسوں
چارہ گر دردمندوں کے بنتے ہو کیوں
تم نہیں چارہ گر کوئی مانے مگر

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

آج ایک وڈیو کلپ میں دیکھا کہ ایک معصوم شہری جو کہ اپنے موٹر ساٸیکل پر جا رہا تھا، کالے کوٹ والوں نے روکا اور آگے جانے سے روک دیا کہ احتجاج ہو رہا ہے۔ وہ رُک گیا لیکن پھر بھی ایک کالے کوٹ والے نے اپنی بھڑاس نکالنے کے لیٸے اُس بے بس کو سب کے سامنے منہ پر چمانٹ دے ماری۔ ‏‎

معصوم شہری کو مارنے والی یہ چپیڑ اُس حیوان کو زندگی بھر نسلوں تک پڑتی ہی رہے گی۔ لیکن یہاں سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا یہ ‏جہالت کی انتہا نہیں؟ کیا یہ تعلیم ہے؟ کیا اُن کے اساتذہ نے اُن کو یہ تعلیم دی تھی؟ کیا کہیں خاکم بدہن پاکستان عدم برداشت کے اِس معاشرے میں کہیں تباہی کی طرف تو گامزن نہیں؟

کاش اساتذہ نے ان کو علم دیا ہوتاصرف تعلیم ہی نہیں علم بھی دیا ہوتا، شعور اور تمیز بھی سکھاٸی ہوتی

زبیر منور

SHARE

LEAVE A REPLY