شیخ رشید کا جیل سے ریٹرننگ افسر کے نام خط

0
703

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیل سے این اے 62 کے ریٹرننگ افسر کو خط لکھ دیا۔

شیخ رشید نے آر او کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔

شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھےاسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا، میں نے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا بیان دیا ہے۔

سابق وزیر نے خط میں مزید کہا کہ 16 بار وزیر رہا،لال حویلی میری نہیں شیخ صدیق کی ملکیت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY