سیاحوں نے برف سے تاج محل بنالیا

0
842

قبوضہ کشمیر کے تفریحی مقام گلمرگ میں سیاحوں نے برف سے تاج محل تعمیر کردیا ہے۔برف سے بنے ہوئے تاج محل کے ماڈل کو جب رات کے وقت مصنوعی روشنیاں جگمگاتی ہیں تو اس کا حسن آنکھیں خیرہ کردیتا ہے۔اس ماڈل کو بنایا ہے اسی تفریحی مقام پر قائم ہوٹل گرینڈ ممتاز کے 4 اراکین نے جنہوں نے 17 دنوں کی محنت سے یہ شاہکار تیار کیا لیکن اس پر کوئی پائی پیسہ خرچ نہیں ہوا۔

چوبیس بائی چوبیس فٹ رقبے پر برف سے کھڑا تاج محل کا یہ ماڈل 16 فٹ اونچا ہے، جنہیں 4 افراد نے مل کر17 دن کی لگاتار محنت کے بعد تیار کیا ہے ۔

ان کا تاج محل کا ماڈل بنانے کا مقصد صرف اس تفریحی مقام کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش اور دلچسپ بنانا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY