وزیراعظم اسمبلی آتے رہیں تو راستے بھی یاد رہیں

0
999

آرمی ایکٹ کی منظور کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان آج پارلیمنٹ ہاؤس کی بھول بھلیوں اور مشکل راہدایوں میں راستہ بھول گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ راستہ بھول گئے، وہ وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے گیٹ پر پہنچے۔

سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے دیکھ کر وزیرِ اعظم عمران خان رک گئے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وہاں موجود سیکیورٹی افسر سے سوال کیا کہ میں کہاں ہوں؟ تم مجھے کدھر لے کر جا رہے ہو؟

سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں بتایا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی

وزیراعظم اسمبلی آتے رہیں تو راستے بھی یاد رہیں

SHARE

LEAVE A REPLY