برطانوی جیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی خود کش جیکٹیں پہنے دو قیدیوں نے جیل افسر پر حملہ کیا ، حملے میں پانچ جیل افسر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور قیدیوں نے بلیڈز سے بنے ہتھیار استعمال کئے، کاؤنٹر ٹیررازم پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں چوبیس سالہ برستم ضیامانی اور ایک نومسلم قیدی ملوث ہے، برستم ضیامانی دہشتگردی کے الزام میں وٹمور جیل میں قید تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY