ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سج گیا، 30 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

عرب امارات کے شہریوں کو یہ شرف حاصل ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی وہ رمضان دسترخوان سجا لیتے ہیں جس کے لیے وہ اپنے گھروں کے آگے ٹینٹ لگاتے ہیں یا حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی جگہوں پر سحری اور افطاری دسترخوان سجا دیتے ہیں۔

ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں بھی متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیا جہاں 30 ہزا ر سے زائد افراد کے لئے مزیدار افطاری کا اہتمام کیا گیا جہاں نا صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم نے بھی خوب سیر ہوکر کھایا۔

اس افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جہاں روز 30 ہزار سے زائد افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے، اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمےبھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹی لیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

افطاری اور کھانے میں چکن چاول، دہی، کھجوریں، لبن، منرل واٹر اور جوس وغیرہ دیا جاتا ہے جسے لوگوں کو دینے سے پہلے روزانہ محکمہ صحت کا عملہ چیک کرتا ہے۔

افطار کے ایک گھنٹے بعد تمام بچ جانے والی اشیاء اٹھالی جاتی ہیں اور خیموں کی مکمل صفائی کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن پھر سے یہ عمل دہرایا جاسکے

SHARE

LEAVE A REPLY