ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی۔
انقرہ میں خطاب سے ترک صدر کا کہنا تھاکہ ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ امدادی کاموں کیلئے 5 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھاکہ بے گھر ہونے والے افراد کیلئے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیرہوں گی جبکہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70 سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔











