بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا طریقہ کار طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے چیف جسٹس دھنانجیا یشونت چندراچد، جسٹس سجنے کشان کول، جسٹس سجنیو کھنہ، جسٹس بی آر گیوائی اور جسٹس سوریا کانت پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے بھارتی آئین سے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔












