پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ کا فائنل دیکھنے پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے جیتنے والی ٹیم عمر ایسوسی ایٹ کے کپتان کو ٹرافی اور 2 لاکھ روپے کیش سے نوازا جب کہ سیکنڈ پوزیشن کی کریسنٹ برینٹن ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی ۔

اس موقع پر پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا چیئرمین اور سیٹ اپ بالکل الگ ہونا چاہیے، ان کے کام کا طریقہ بھی الگ ہو، میچز کے رائٹس کس طرح چلتے ہیں کیسے بکتے ہیں سب کچھ مختلف ہونا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY