اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق دوست محمد مزاری کے علاوہ زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب سمبلی دوست محمد مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں 1 بجے دوپہر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔












