گوہر ایوب کی تدفین کر دی گئی

0
876

سابق صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان مرحوم کے صاحبزادے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کے والد تھے۔ گوہر ایوب خان کچھ عرصہ سے علیل اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

نمازِ جنازہ آج دوپہر تین بجے ہری پور میں ان کے آبائی گاو¿ں ریحانہ میں ادا کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوہر ایوب کو پاکستان کی سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر اظہار افسوس کےا ہے۔

صدر مملکت نے گوہر ایوب خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت، گہرے دکھ کا اظہار کےا۔ دریں اثناءچودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے بھی گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے گوہر ایوب کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبز ادے اورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے۔ گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔

وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ گوہر ایوب خان نواز شریف کے دور حکومت میں 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY