دنیا بھر کے پچانوے ممالک میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس کی نئی قسم سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاک شدگان چین میں ہیں اور اُن کی تعداد تقریباً تین ہزار ایک سو ہے۔ اٹلی میں چین کے بعد سب سے زیادہ افراد کووڈ انیس بیماری سے ہلاک ہوئے اور یہ دو سو تینتیس ہیں۔ ایران ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرا ملک ہے اور اس میں زندگی کی بازی ہار جانے والے افراد ایک سو چورانوے ہیں۔ چین، اٹلی اور ایران کے بعد وائرس کی وبا نے جنوبی کوریا میں پچاس انسانوں کی جان لی ہے۔

جرمنی میں ابھی تک کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن مریضوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا کے 95 ممالک میں کووڈ انیس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد اب ایک لاکھ چھ ہزار کے قریب ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY