کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے بخار میں مبتلا تین مسافروں کو روک لیا گیا، جنہیں محکمہ صحت کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تینوں مسافر سعودی ائیر لائن کی پرواز 704 سے کراچی پہنچے تھے، بخار میں مبتلا تینوں مسافروں کو کورونا وائرس کی جانچ کے لیے روکا گیا۔
جدہ سے پہنچنے والےایک مسافر کا تعلق کشمیر اور دو کا اندرون سندھ سے ہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے مسافر باپ بیٹا ہیں جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والےشخص کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔












