پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو نواز شریف سے احتیاط کا مشورہ دے دیا۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ میری رائے یہ ہےکہ نواز شریف سے احتیاط کرنی چاہیے۔

لاہور میں پی ٹی آئی چھوڑ کردوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر صحافی نےان سے پوچھا کہ کیا آپ کو عمران خان جاتے نظر آرہے ہیں؟ اس پر اعتزازاحسن کا جواب تھا کہ آپ لوگوں کا جذبہ دیکھیں گےتو خود اندازہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں ہوگا تو کوئی دوسرا ہوگا اور اگلی حکومت عوام کی ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY