کرونائی غزل۔صفدر ھمدانی

0
895

کرونائی غزل

ہر شخص ہے رنجور کرونا کی بدولت
سوچیں ہوئیں ناسور کرونا کی بدولت

یہ خامشی جسطرح لہو چاٹ رہی ہے
پھونکا ہے گیا صور کرونا کی بدولت

اب قُربت محبوب کی باتیں ہیں کہانی
بدلے سبھی دستور کرونا کی بدولت

ہم پہلے بھی کمرے میں رہا کرتے ہیں تنہا
ہم اب بھی ہیں محصور کرونا کی بدولت

ہر روز بچھڑنے کی جو دیتا رہا دھمکی
اب دور بہت دور کرونا کی بدولت

وہ جن سے کبھی بات کو بھی دل نہیں چاہا
کہلائے وہ منصور کرونا کی بدولت

زائر کو یا تبلیغی کو لگتا ہے کرونا
یہ سوچ ہے معذور کرونا کی بدولت

جنت میں بھی سناٹا ہے اب کیا کرے ملاں
غائب ہوئی ہر حور کرونا کی بدولت

اے جان سخن دُکھ تری فرقت کا قیامت
صفدر کو ہے منظور کرونا کی بدولت

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY