دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، برطانیہ میں بھی اس بیماری نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اس مہلک وباء کا مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ برطانوی شہزادہ چارلس بیماری کو شکست دے چکے ہیں تاہم برطانیہ سے ایک اور حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں 99 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اگرچہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوت ہونے والوں کی اکثریت بیمار اور عمر رسیدہ افراد ہیں مگر برطانیہ کی ایک 99 سالہ خاتون نے اس بیماری کو شکست دے دی ہے۔ خاتون ہسپتال میں 3 ہفتوں سے زیادہ عرصہ گزارنے کے بعد کوونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہے جس کے بعد اسے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ برطانیہ میں وہ پہلی عمر رسیدہ مریضہ ہیں جو کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئی ہیں۔
برطانوی اخبارات نے برطانوی خاتون کیری پولک کی تصویر شائع کی ہے خاتون نے “کوویڈ 19” وبا کا شکار ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے چوبیس گھنٹے اپنی دیکھ بحال پر ڈکٹروں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔













