نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کل حلف اٹھائیں گے۔
میئر اور ڈپٹی میئر کی تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہو گی۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔
حکام کے مطابق کل سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہو گی، کل سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔












