ڈاکٹر نگہت نسیم کی کورونا ڈائری ۔۔۔قسط نمبر11‎

0
991

 فروری10 تک 2020

آخری سہارا !

آج کا دن

بھلا کیوں نہ اداس کرتا
چین میں 908 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی
اور 40،171 انفیکشن زدہ ہو چکے

صدر شی جی پنگ
پہلی بار
عوام کے سامنے پیش ہوئےہیں
کورونا کے خلاف جنگ میں اعتماد پر زور دیا
چین کا اعتماد قابل تعریف سہی
پر وبا ئی پھیلاؤ پر کس کا اختیار تھا
میرے مالک
اپنی دنیا کو اس کی رونقیں واپس کر دے
باد سحر
خوشگوار جھونکوں سے
مترنم نغموں سے
محروم ہوتی جا رہی ہے
میری امیدوں کے آسمان پر
صرف تو ہی
آخری سہارا ہے
میرے مالک
ہماری رونقیں ہمیں واپس کر دے !

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 فروری11,  2020

“COVID-19”

آج کا دن
میڈیکل ہسٹری میں
اہم ترین دن ہے
ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا
کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو
آج سے

“COVID-19”

کہا جائے گا
نئے کورونا وائرس کو
نک نیم

SARS-CoV-2.

بھی دیا گیا
CO = Corona
V I= Virus
D = Disease
19 = 2019 The year it was first identified
COVID-19
اب تک تین شکلیں اختیار کر چکا ہے
‘ اے ‘ ، ‘ بی ‘ اور ‘ سی ‘
امریکہ میں اے قاتل ہے
چین میں بی ہلاکتوں کا موجب ہے
اور پاکستان میں سی پنجے گاڑے ہوئے ہے
جیسے دن رات متاثرین کی تعداد اور ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں
ویسے ویسے دل کو یقین سا ہو چلا
کورونائی وبا کو عالمی وبا ہونے سے کوئی نہ روک پائے گا
میں نہیں جانتی
ایک دن میں تاریخ کا حصہ ہو جاؤنگی
بس ۔۔۔
ایک خلش سی ہے
روح بے قرار سی ہے
میرا مالک ۔۔ میرا رب
انسان سے جانے کس امتحان کا طلبگار ہے ؟

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY