پاکستان نے دراندازی کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دے کر مسترد کر دیے.
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے دراندازی سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کو بھی مسترد کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ بھارت کورونا وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کر رہا۔
دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔












