سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
وہ ان تصاویر میں ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’انسپیریشن آف اے جنریشن‘ کا ایوارڈ دینے کے لیے فیمینا انڈیا کا شکریہ۔
ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادیں موصول ہونے کے ساتھ ساتھ خوش لباس ہونے پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
کھیلوں کی دنیا کی اس مشہور شخصیت کے انداز اور لباس کے شاندار انتخاب کو اندرون اور بیرون ملک بہت پسند کیا جاتا ہے۔
ثانیہ مرزا رٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
وہ اکثر ہی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب کافی عرصے سے اس مقبول جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 10 ملین فالورز مکمل ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ رُکنے والی نہیں ہیں، چاہے کھیل کا میدان ہو یا انسٹاگرام ریلز وہ اپنے مداحوں کو لطف اندوز کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 35 سالہ ٹینس سنسیشن نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں مشہور آسٹریلوی گانا لگا کر اپنی کامیابیوں اور اعزازات پر مبنی تصاویر ایڈیٹ کی ہیں۔
ویڈیو میں لکھا ہے کہ ’She’s a 10 but She’s also World Number 1‘
مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں گانے کی ایک لائن لکھی ہے کہ جس کا مطلب کچھ یوں ہے کہ میں نے اپنے ہتھیار اُٹھا لیے ہیں، اب میں دکھاؤں گی کہ میں کون ہوں۔
گزشتہ روز شیئر ہونے والی ویڈیو کو ساڑھے 7 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ تقریباً 80 ہزار صارفین نے اسے لائک کیا ہے۔












