آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے،آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں دو اسپنرز ایشٹن ایگار اور اسٹیو او کیف کو شامل کیا ہے۔
کوچ ڈیرن لی مین تین میں سے دو اسپنرز کھلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کی جگہ جیکسن برڈ کو اپنی جگہ خالی کرنی پڑ سکتی ہے۔
دو اسپنرز کھلانے کی بڑی وجہ سڈنی کی وکٹ ہے جو اسپنرز کیلئے سازگار ہے تو ساتھ آسٹریلین ٹیم دورہ بھارت کی تیاریاں بھی کرنا چاہ رہی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے فروری سے بھارت کا دورہ کرے گی











