بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، 174نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1495ہوگئی۔ صوبے میں پہلی بار ایک دن میں 863 ٹیسٹ کئے گئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ منگل کو 174نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 1495افراد میں کورونا و ائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 1339 میں مقامی طور پر وائرس منتقلی کی بھی تصدیق ہوئی۔ ان افراد میں سے 1156 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ صوبے میں مزید 9 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 206 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 17 افراد کا تعلق چاغی، 7 کا لورالائی، 22 کا جعفرآباد، ایک کا خضدار، 14 کا مستونگ، 3 کا خاران، 3 کا نوشکی، 57 کا پشین، 23 کا قلعہ عبداللہ، 9 کا سبی اور 8 کا زیارت سے ہے۔












