اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے انہیں کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی درخواست کردی۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے صدر کو ایک باضابطہ درخواست دیتے ہوئے اپنے کئی برسوں سے جاری کرپشن کے مقدمے میں معافی کی اپیل کی ہے۔

نیتن یاہو کا مؤقف ہے کہ فوجداری کارروائیاں بطور وزیر اعظم ان کے اُمور میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور یہ معافی اسرائیلی معاشرے کے مفاد میں ہوگی۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کو اپنے جرم کا اقرار کرنے، اس پر نادم ہونے اور سیاست ترک کرنے کی صورت میں ہی معافی ملنی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY