پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ممالک کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پاکستان اس وینیو پر 12 میچز کی میزبانی کرچکا ہے، جس میں سے 5 میں میزبان ٹیم کو فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔












