قصور میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل عمران کو سرِعام پھانسی دینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ننھی زینب کے والد حاجی امین انصاری کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور مجرم عمران کو فریق بنایا گیا ہے۔

حاجی امین انصاری نے اپنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، اور اس کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 22 کے مجرم کو سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے۔

ننھی زینب کے والد نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرِعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY