پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کاروباری مراکز آج بھی بند رہیں گے، تاہم میڈیکل اسٹورز اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلیں گی جبکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی آج مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 3 دن کے لیے صبح سے شام 4 بجے تک حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
گلگت بلتستان کی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے سبب اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، تاہم میڈیکل اسٹورز، سبزی اور اشیائےخورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔











