پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انٹرسٹی بس سروس کھلنے کے اعلان کے بعد سندھ میں بھی ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی بس سروس کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

انٹر سٹی بس مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی ٹرانسپورٹ کو بحال کیا جائے۔

بس مالکان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسرے شعبوں کی طر ح ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تنخواہ نہیں دی جاتی بلکہ مختلف شہروں میں سفر کرنے والی ہر بس کے ایک چکر پر انہیں پیسے دیئے جاتے ہیں تو بسیں نہ چلنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بہت پریشان نظر آرہے ہیں۔

بس مالکان نے کہا کہ جب پنجاب اور کے پی میں ٹرانسپورٹ کھولی جاچکی ہے تو پھر سندھ میں کیوں نہیں کھولی جارہی۔

انٹر سٹی بس مالکان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت ایس او پیز بناکر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے ہم ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY