پاکستان میں گرفتار فوجی کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں، راج ناتھ

0
440

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کہتے ہیں پاکستان میں گرفتار فوجی کی واپسی کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کہتے ہیں کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی فوجی چندو بابو کی واپسی کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح پر اجلاس کی صدارت کی جس میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

گزشتہ روز 37 راشٹریہ رائفل سے تعلق رکھنے والے چندو بابو لال چوہان کو پاکستانی فوجیوں نے گرفتار کرلیا تھا، بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیر ارادی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوجی کے پاکستان کی قید میں ہونے کی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے، اپنے فوجی کی بحفاظت واپسی کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ بھارتی فوجی کی جلد واپسی کیلئے پاکستان کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY