سپریم کورٹ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 22 مئی سے 27 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اور صوبائی رجسٹریاں چھ روز تک بند رہیں گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں پر ہوگا۔












