کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئربس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی 11 رکنی ٹیم آج صبح کراچی پہنچ گئی ہے۔

ایئر بس کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس کے جنوبی شہر ٹولائوس سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو لانے والی ایئر بس اے 330 نے صبح 6 بج کر 35 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے حکام، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے افسران نے ٹیکنیکل ایڈوائزرز کا استقبال کیا، ٹیم کراچی ایئر پورٹ پر واقع ہوٹل میں قیام پذیر ہوئی ہے۔

ٹیکنیکل ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گے، ایئر بس ماہرین طیارہ حادثے کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY