برطانیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ‘ریمڈیسیور’ کا انسانوں پر تجربہ شروع کر دیا ہے۔ اس کا اعلان منگل کے روز برطانیہ کی وزارتِ صحت نے کیا ہے۔
کرونا وائرس سے متعلق اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران، برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کوک نے بتایا کہ جب سے بحران شروع ہوا ہے، تب سے اب تک یہ تجرباتی دوا کرونا وائرس کے علاج کی جانب شاید سب سے اہم قدم ہے۔
ریمڈیسیور کو امریکی دواساز کمپنی ‘گل ای ایڈ’ نے تیار کیا ہے۔ امریکہ میں وبائی امراض کے امور سے متعلق قومی ادارے کے رضاکاروں پر اس کے تجربات کے مثبت نتائج آنے کے بعد، اس ماہ کے آغاز سے اس کا استعمال کرونا وائرس کے مریضوں پر کرنا شروع کیا ہے۔
جاپان نے بھی اس دوائی کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔












