نو سال سے پیزا کی مفت ڈلیوری۔مزے ہو گئے

0
1213

بیلجیئم کے 65 سالہ شہری کو دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے کہ کسی کو آرڈر نہ کرنے کے باوجود انہیں9 سال سے ہر روز ایک پیزا بھیجا جارہا ہے جبکہ بسا اوقات دن میں کئی مرتبہ انہیں ایک سے زائد مرتبہ پیزا موصول ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دن انہیں ریکارڈ 10 پیزا بھی ملے۔ بیلجیئم کے صوبہ آنٹ ورپ کے علاقے ٹرن ہاؤٹ کے رہائشی جین وان لینڈ گم کا کہنا ہے کہ یہ پیزا اطراف کی ہر دکان سے انہیں بھیجے جا رہے ہیں اور کبھی تو رات کے دو بجے بھی پیزا گھر پہنچتا ہے۔

اس عمل سے خود ان کی نیند حرام ہو کر رہ گئی ہے۔ پولیس بھی آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔

SHARE

LEAVE A REPLY