توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

0
1023

توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی نئے بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔

چیٸرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء عدالت کو ہاٸیکورٹ کی سماعت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے حکمنامے میں کہا تھا کہ آئندہ سماعت دستیاب بینچ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکم امتناع اور حق دفاع کی بحالی سمیت 8 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY