پنجاب: ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری، کئی شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل

0
1088

پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے دور دراز دشوارگزار علاقوں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے سیلاب متاثرین کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں سیمی پل جھنگ اور سرگودھا روڈ میں ڈرونز سے سیلابی ریلےمیں گھرے افراد اور لائیوسٹاک کی تلاش کی گئی۔

پاکستان میں پہلی بار سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال، سیکڑوں جانیں بچا لی گئیں

تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے 5 افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لوکیشن ٹریس کرکے ریسکیو ٹیم نے پانچوں افراد اورمویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پرپہنچادیا۔

اس کے علاوہ چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے ڈرون کیمروں سے متاثرین کی تلاش جاری ہے جب کہ بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے سیلاب متاثرہ علاقو ں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کااستعمال کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY