ہم گزشتہ مضمون میں کپڑے اور جوتے وغیرہ پہن نے کے آداب تک پہونچے اب مہمان اور میزبان کے حقوق پر بات کریں گے۔اسلام وہ مذہب ہےجس نے مہمانداری کو سب سے زیادہ اہمیت دی لہذا اس کے لیئے آداب بنا نا ضروری تھے۔ جو کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ہمارے نبی ﷺ کے ذریعہ ہم تک پہنچا ئے ۔لیکن ہم چونکہ اسوہ حسنہﷺ پڑھتے ہی نہیں جوکہ پہلے بقول حضرت امام زین العابدیںؑ قر آن شریف کی طرح روزانہ پڑھا کرتے تھے۔ تو ہمارے علم میں کہاں سے آئین گے اور اس پر عمل کیسے کر سکیں گے؟میرے بچپن میں مہمانداری بہت زیادہ تھی مسلم ہوٹل اول تو تھے ہی نہیں جو تھے ان میں جو لوگ جاتے یا ٹھہرتے تھے ان لوگوں مسلم معاشرے میں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا تھا؟اگر کوئی دوسرے شہر جاتا تو اپنے عزیزوں یا دوستوں کامہمان ہو تا۔یا کھانا اپنے ساتھ لے جاتا اور کہیں بیٹھ کر کھا لیتا۔ مسجد میں کوئی اجنبی نظر آتاتو ہر ایک اس کو کھانے کے لیئے کہتااور جو پہل کر جا ئے کھانا اس کو پہنچاتا۔ زمیندار اور جاگیر دار ٓیوپی میں اسی فیصد مسلمان تھے ان کے سب کے مہمان خانے تھے۔جہاں مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام ہوتا تھا۔ جب لوگ فصل کاشت کرلیتے تھے تو بارشیں شروع ہو جاتیں تھیں ان دنوں جب تک فصل تیار ہو وہ ایک دوسرے کے مہمان ہوتے تھے۔ ایک دو دن نہیں مہینوں ٹھیرتے تھے اس سےبھا ئی چارہ بڑھتا تھا آپس میں محبت بڑھتی تھی اس کا فائدہ یہ تھا کہ ایک دوسرے کو جانتے تھے آپس میں محبت بڑھتی تھی یہ ہی میں نے سندھ میں دیکھا اور اس سے بھی بہت ۤگے دیکھا وہاں بھی یہ ہی حالت تھی بلکہ اس بھی بہتر تھی کہ جان پہچان ہو یا نہ کوئی مسافر کسی کے دروازے پر پہنچ کر کہے کہ میں مسافر ہوں مرد گھر پر ہو نہ ہو اس کی بیوی ماں بہن جو کوئی بھی ہو تی وہ آڑ میں ہوجاتی اور اس کو کہتی کہ کھٹ (پلنگ) لے جاؤ اور درخت کے نیچے ڈال لو تمہیں کیا چاہیئے ناشتہ یا کھانا جو وہ کہتا وہ تیار کردیتی۔ اسی طرح افغانوں کی مہمانداری اور پنجابیوں ،بلوچوں کی مہمانداری مشہور ہے۔ اس کی اہمیت کیا ہے چند پہلے میری توجہ میرے ایک دوستجناب مسعود عمر دلائی جو رچمنڈ رہتے ہیں ہمسایہ بھی ہیں۔ انہیں مسجد میں جب کوئی اجنبی نظر آئے اسے فوراً گھر لے جاکر کھانا کھلاتے اگر نوارد ہے تو آباد ہونے میں معاونت کرتے ہیں اس وجہ ان کے بے انتہا دوست ہیں اور ان کے دستر خوان پر روزانہ کوئی نہ کوئی مہمان مو جود ہو تا ہے اس کےبغیر وہ کھانا نہیں کھاتے؟ انہوں نے کچھ عرسہ پہلے سورہ مدثر کی آیت41 نمبر سے56 تک میری توجہ مبذول کرائی؟ جس میں اللہ سبحانہ نے کھانا کھلانے کو نماز کے برابر اہمیت دی ہے۔ اس میں مستقل کی وہ خبر ہےکہ کچھ لوگ جنہیں جنت میں ہونا چایئے تھا وہ داہنے ہاتھ والوں کو جہنم دکھا ئے گئے؟ جب انہوں نے ان پوچھا تم یہاں کیسے آئےتو انہوں بتایا کہ ہم “ نماز نہیں پڑھتے تھے،کھانا نہیں کھلاتے تھے اور ان کی ہان میں ہاں ملاتے تھے جو قر آن کے خلاف باتیں کرتے تھےً اس لیئے کوئی شفاعت ہمارے کام نہیں آئی۔ یہ ہے مہمانداری کی اہمیت اب میں اس سلسلہ میں حضور اسوہ حسنہ ﷺ اور ارشادات پیش کرتا ہوں ۔
حضورﷺ کے پاس جب مہمان آتے تو آپ خود با نفس نفیس ان کو مرحبا، مرحبا فرماکر ان کی پیشوائی فرماتے۔ پھر عزت سے بٹھاتے اور جوکچھ کہانے لیئے میسر ہوتا وہ پیش فرما دیتے اور فرما تے جاتے تھوڑا سا اور کھا ئیے جب مہمان اچھی طرح آسودہ ہو جاتا اور کھانے سے انکار کرتا تو آپﷺ اصرار کرنا چھوڑدیتے۔(ترمذی۔زاد المعاد)
حضرت ابو شریح ؓ فرماتے ہیں کہ میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا اور ان کانوں نے سنا کہ حضور ﷺ ہدایت فرمارہے تھے کہ جو اللہ اور یوم آخرت پر یقین رکھتاہو اسے اپنے ہمسایہ کی عزت کرنا چاہیئے اورجو اللہ تعالی اور یوم ِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔اسے چاہیئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اورً اس کا جائزہ دے ًصحابہ کرامؓ نے پوچھا کہ حضورﷺ یہ جائزہ کیا ہے؟ فرما یاایک دن ا وررات اس کی خدمت کرناویسے مہمانداری زیادہ سے تین دن کی ہے۔اس سے زیادہ ہو وہ مہمان کے لیئے صدقہ ہے اور جو اللہ اور یوم ِآخرت پر یقین رکھتا ہو منہ سے اچھی ہی بات نکالے ورنہ خاموش رہے۔ (مہمان کے لیئے)حلال نہیں ہے کہ کسی کے یہاں اتنا ٹھہرے کہ میز بان کو تنگ دل کردے(صحیح البخاری، الادب المفرد) ایک دوسری حدیث میں جس کے راوی حضرت ابو ہریرہ ؓ ہیں یہ بھی ہے کہ مہمان جب جا ئے تو اس کو دروازے تک چھوڑنے جا ئیں (ابن ِماجہ بخاری مشکواۃ) حضرت ابن ِ عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی کھانا کے دستر خوان پر بیٹھے تو وہ جب تک نہ اٹھے یہاں تک کہ سب لوگ کھانے سے فارغ ہوجا ئیں اور اگر مجبوراً اٹھنا کسی وجہ سے ضروری ہو تو حاضریں ِدستر خوان سے معذرت کرے۔ اس کے اس کے اس اٹھ جانے (خدشہ ہے) کہ ساتھی شر مندہ ہو جائے اور وہ بھی ہاتھ روک لیےاور بھوکا اٹھ جائےء(بخاری)حضرت ابو کریمہ السامیؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ رات کے وقت کوئی مہمان آئے تو اس کی میزبانی ہر مسلمان پر واجب ہے (متفق علیہ)
دعوت طعام؛حضرت ابن ِ عبد اللہ سے حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ولیمہ کی دعوت کرے اس کو قبول کر لینا چاہیئے۔ جبکہ مسلم کی روایت میں اس کا دائرہ وسیع ہے۔ولیمہ کی دعوت قبول کرے ور اس یا اسی قسم کی کسی اور دعوت ہو تو بھیقبول کرے(بخاری مسلم مشکواۃ)حضورﷺ نے ہدایت فرما ئی کہ جب آدمی اپنے بھائی کے یہاں جا ئے اور وہاں کھا ئے پیئے تواس کے حق میں خیر و برکت کی دعا کرے یہ اس کا صلہ ہے(ابو داود)حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ کسی شخص کو کھانے پربلایا تو وہ وہاں جا ئے ضرور کھانا کھا ئے یا نہ کھائے (مسلم)
فاسق کی دعوت:عمرانؓ بن حصین فرماتے ہیں حضورﷺ نے فاسق کی دعوت کھانے سے منع فرمایا(مشکواۃ) کھانے میں تکلف: حضرت اسماءؓ بنت یزید فرماتی ہیں کہ حضورﷺ کے سامنے کھانا پیش کیا گیاپھر ہمارے سامنے لایا گیا ہم نے معذرت کی کہ ہم کھانا کھاکر آئے ہیں جبکہ ہم بھوکے تھے۔ حضور ﷺ اس پرمطلع ہوگئے آپ ﷺ نے فرمایا کہ بھوک اور جھوٹ کوجمع نہ کرو(ابن ِماجہ)ساتھ مل کرکھانے کی فضیلت:حضرت وحشی بن الحربؓ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے سرکارﷺ سے عرض کیا کہ ہم کھانا کھاتے ہیں مگر پیٹ نہیں بھرتا۔آپ ﷺ نے پوچھا کہ تم مل کر کھاتے ہو یا الگ الگ؟ ہم نے کہاکہ ہم سب الگ الگ کھاتے ہیں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ملکر کھایا کرو تمہارے کھانے میں برکت ہوگی۔ (ابوداوٗد)












