ملائیشیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے عوام میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے پرغور شروع کردیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ بندشوں پر بڑے پیمانے پر نرمی کی گئی تھی لیکن اب دوبارہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
صحت کے حکام کے مطابق آج 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 800 ہوگئی ہے جبکہ 123 افراد کی جاں بحق ہوئے۔













