انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیر سے پاناما کیس کا فائنل میچ شروع ہو گا۔ وزیراعظم کے وکلا منگل یا بدھ کو دلائل کا آغاز کریں گے۔ آف شور کمپینوں میں وزیراعظم اور انکے بچوں کے بیان میں تضاد ہے۔

اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نواز شریف کا دفاع کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے پیپر کو غلط نہیں دستخط کو جھوٹا کہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد پہلا فوکس کراچی ہو گا۔ تحریک انصاف کا ماننا ہے کہ کراچی اور سندھ کو قومی دھارے کی سیاست میں لانا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY