حفیظ تائب عربی، فارسی، اُردو اور پنجابی زبان کے معروف نعت گو شاعر

0
2163

حفیظ تائب عربی، فارسی، اُردو اور پنجابی زبان کے معروف نعت گو شاعر ہیں۔آپ کا اصل نام عبد الحفیظ ہے۔ قلمی نام حفیظ تائب والد کا نام حاجی چراغ دین تھامشہور نعت گو شاعر، مجدد نعت کے لقب سے پہچانے جاتے ہیں

حفیظ تائب 14 فروری 1931ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔

آپ کا آبائی وطن احمد نگر ضلع گوجرانوالہ ہے۔

1974ء میں آپ نے جامعہ پنجاب سے ایم اے (پنجابی) کیا اور 1976 تا 1993 جامعہ پنجاب اورئینٹل کالج میں تدریس کرتے رہے۔

ان کا شمار پاکستان میں نعت گوئی کو فروغ دینے والے بانی شعرا میں ہوتا ہے۔ انہیں نعت کے ایک اعلیٰ پایہ کے محقق اور تنقید نگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ فروغ نعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغا حسن کارکردگی دیا گیا اس کے علاوہ انہیں نقوش ایوارڈ، آدم جی ایوارڈ، ہمدرد فاؤنڈیشن ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔ وہ جامعہ پنجاب کے شعبہ پنجابی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔

کینسر کی عارضے کی وجہ سے لاہور (پنجاب) – پاکستان میں 13 جون 2004ء کو انتقال ہوا۔

آپ کی تصنیف کردہ کتب کی فہرست

صلو علیہ و آلہ، اردو مجموعہ نعت

صلو علیہ وآلہ 1978 میں شائع ہوئی اور اس کو آدم جی ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کا تجزیہ ڈاکٹر سید عبد اللہ، مقدمہ ڈاکٹر غلام مصطفی خاں اور فلیپ احسان دانش، احمد ندیم قاسمی، ڈاکٹر وحید قریشی، مولانا محمد بخش مسلم، سید نذیر نیازی، میرزا ادیب، حافظ محمد افضل فقیر، حافظ مظہر الدین مظہر اور حافظ لدھیانوی نے لکھا ہے۔

سک متراں دی، پنجابی مجموعہ نعت

سک متراں دی، 1978 میں شائع ہوئی اور اسے پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ دیا گیا۔

وسلموا تسلیما، پنجابی مجموعہ نعت

وسلموا تسلیما 1990 میں طبع ہوئی اور اس کتاب کو تصنیف کرنے پر وزارت مذہبی امور پاکستان کی طرف حفیظ تائب کو صدراتی ایوارڈ دیا گیا۔

وہی یسیں وہی طہ، اردو مجموعہ نعت

مناقب، اردو مجموعہ منقبت

لیکھ، پنجابی حمد، نعت،غزل اور گیت پر مشتمل

کوثریہ، اردو مجموعہ نعت

نسیب، اردو مجموعہ غزل

تعبیر، اردو قومی و ملی منظومات

قطبی تارا

پن چھن

کلیاتِ حفیظ تائب

تحقیق و تدوین و تنقید

ایوارڈز
1۔ تمغہ حسن کارکردگی

2۔ نقوش ایوارڈ

3۔ آدم جی ایوارڈ

4۔ ہمدرد فاونڈیشن ایوارڈ

5۔ پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ

6۔ الحاج محد حسین گوہر ایوارڈ

7۔ اکیڈمی ایوارڈ برائے نعت گوئی

اور بے شمار دیگر ایوارڈ

SHARE

LEAVE A REPLY