جنوبی فلپائن میں مسلمان جنگجوؤں کے ایک حملے میں پانچ فلپائنی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فلپائنی فوج کے ترجمان نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے دیگر تیئیس فوجی زخمی بھی ہیں۔
یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ گزشتہ برس کے ماروی شہر کے محاصرے کی لڑائی کے بعد اس تازہ حملے کو ایک بڑی دہشت گردانہ واردات قرار دی گئی ہے۔
فوج کے ترجمان کے مطابق اس وقت ابو سیاف گروپ کے قبضے میں دس مغوی افراد ہیں اور فوج اُن کی تلاش جاری رکھے گی۔












