بھارتی وزیراعظم نیرندر مودی نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردوں اور ان کے معاونت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔












