عالمی کپ فٹ بال کے ناک آئوٹ رائونڈ می انگلینڈ اور کولمبیا کے مابین ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے کولمبیا کو پینلٹی شوٹ میں چار تین سے شکست دے دی اور اس طرح سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینٹی لگانی تھیں جس میں انگلینڈ نے فتح پا لی

 میچ کے 57ویں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی، جسے کولمبیا کے یری مینا نے آخری لمحات میں گول کرکے برابر کردیا۔

مقررہ 90 منٹ میں میچ ایک، ایک گول سے برابر رہنے پر 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ کا موقع دیا گیا، جس میں انگلینڈ نے کولمبیا کو 4 – 3 سے ہراکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ کولمبیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا ، جس میں یورو گوائے، فرانس، برازیل، بیلجیم، سوئیڈن، انگلینڈ، روس اور کروئشیاکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY