مرا بھی حق تھا رخشی کوئی مجھ کو آشیاں ملتا

0
1164

جو سارے شہر کی گلیوں میں گریاں تھی وہ میں تھی
ہزاروں رونقوں میں بھی جو ویراں تھی، وہ میں تھی
اگرچہ گھر سے نکلی تھی تلاشِ ذات میں لیکن
جوخود ہی ہرکسی سے اپنی پرساں تھی، وہ میں تھی
سبھی احباب تھے جذبِ دروں ؛ احساس سے عاری
انھیں کے درمیاں جو اک بتِ حیراں تھی، وہ میں تھی
پیاسی انتظارِ ابر میں تکتی تھی گردوں کو
مگر کس بےوفا کی منتظر ناداں تھی، وہ میں تھی
نظر آتی تھیں تصویریں بہت کچھ دور ساحل پر
انھیں میں یاس کی صورت جو آویزاں تھی، وہ میں تھی
بچاکر کاش رکھ لیتی میں کوئی پیڑ الفت کا
کہ دشتِ بےشجر میں بےثمر جولاں تھی، وہ میں تھی
مرا بھی حق تھا رخشی کوئی مجھ کو آشیاں ملتا
لئے اک عمر سے پرخار جو داماں تھی، وہ میں تھی

SHARE

LEAVE A REPLY