وزیر مملک برائے ماحولیات زرتاج گل نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے خط سے متعلق بتا دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے لیٹر آتا ہے، لیٹر کے اندر عدم اعتماد کا ذکر اور دھمکی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ عدم اعتماد وہیں سے آئی ہے، ادھر سے اشارہ آیا ہے، خط کا دفتر خارجہ اور اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ چوروں کے دستے کو 172 اراکین پورے کرنے ہیں، جتنی ضیمر فروشی اور چال بازیاں کرنی ہیں کرلیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا اس سے بڑا کیا سرپرائز ہوگا، ان کی تحریک عدم اعتماد، ہمارے اطمینان میں بدل گئی۔













