صفدر ھمدانی۔ چمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فیورٹ انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ،انگلش ٹیم نے جیت کیلئے 212رنز کا ہدف سیٹ کیا ،پاکستان نے ہدف 2وکٹ کے نقصان پر 37اعشاریہ 1 اوورز میں حاصل کرلیا
پاکستانی اوپنر اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی ،دونوں بیٹسمینوں نے 21اوورز میں 118رنز بنائے اور وکٹ کے چاروں طرف پراعتماد انداز سے اسٹروکس لگائے۔
سنچری سے زائد رنز کی شراکت قائم کرنے والے دونوں بیٹسمینوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی ،چھکے سےاننگز کا آغاز کرنے والے فخر زمان نے 58گیندوں پر 57رنز بنائے ،اس دوران انہوں نے 7چوکے بھی مارے،ان کی وکٹ عادل رشید کے حصے میں آئی ۔

وکٹ 118رنز پر گری ،جس کے بعد دونوں بیٹسمینوں نے انگلش بائولرز کا دبائو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔
اظہر علی نے100گیندوں پر 5چوکوں اور1 چھکے کی مدد سے 76رنز بنائے،بابر اعظم نے 38جبکہ محمد حفیظ نے 31رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔
حسن علی مین آف دی میچ رہے













