قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میں اچھے رنز بنائیں۔
ساؤتھمپٹن میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ وکٹ دیکھی ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔ شام میں وکٹ کا پھر جائزہ لیکر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بارش نے پانی پھیر دیا، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں توجہ آخری ٹیسٹ پر ہی مرکوز ہے












