انیسویں قسط
امام عالی مقام کا
دوسرا فدائی ان کی راہ میں نثار ہوگیا
محرم کا تیسرا دن آن لگا
تاریخ کی تمام گواہیاں
ایک کے بعد ایک سچ ہو رہیں تھیں
معاویہ کی وفات سے دو سال قبل کی بات ہے
سنہ 58 ہجری قمری کو
حج کے موسم میں منا کے میدان میں
صحابہ اور تابعین کی موجودگی میں
امام حسین علیہ السلام نے خطبہ دیا تھا
معاویہ کی حکومت کے خلاف جوجو انکشافات کئے تھے
وہ تمام کے تمام وجہ سفر کربلا تھے
امام عالی مقام نے اپنے خطبے میں
جناب امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے وقار اور شان کی بات کی تھی
ان کے خاندان ، عصمت و طہارت کی فضیلت بیان کی تھی
ان آیات و روایات کو بیان کیا تھا
جو مولائے کائینات سے منسوب تھیں
انہوں نے حاضرین سے با بار پوچھا تھا
کیا تم نہیں جانتے
آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
علی ابن ابی طالب کو اپنا بھائی قرار دیا
بحکم خدا
علی کے لئے اپنے حجرے کا دروازہ کھلا رکھا
اور فرمایا
“اللہ نے مجھے حکم دیا ہے
کہ
پاک و پاکیزہ مسجد بناؤں
جس میں
میرے ، میرے بھائی علی اور ان کی اولاد کے سوا
کوئی اور شخص مسجد میں نہیں رہ سکتا”
کیا تم نہیں جانتے
آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
غدیر خم کے دن
علی کو اپنے ہاتھوں پربلند کیا
اور انہیں مقام ولایت پر نصب کرنے کااعلان فرمایا
اور کہا
کہ
“یہاں حاضرلوگ اس واقعے کی اطلاع یہاں غیر موجود لوگوں تک پہنچا دیں؟”
کیا تم نہیں جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
غزوہ تبوک کے موقع پر علی سے فرمایا
“تم میرے لئے ایسے ہی ہو جیسے موسٰی کے لئے ہارون
اور فرمایا
“تم میرے بعد تمام مومنوں کے ولی اور سرپرست ہوگے”
کیا تم نہیں جانتے
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
نجران کے عیسائیوں کو مباہلے کی دعوت دی
تو ۔۔ اپنے ساتھ
سوائے علی
ان کی زوجہ یعنی اپنی بیٹی فاطمہ سلام اللہ علیہما
اور ان کے دو بیٹوں کے کسی اور کو نہیں لے کر گئے
کیا تم نے جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
جنگ خیبرکے دن
لشکر اسلام کا پرچم حضرت علی کے سپرد کیا
اور فرمایا
کہ
“میں پرچم اس شخص کے سپرد کر رہا ہوں
جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں
اور وہ ۔۔ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے
ایسا کرار ہے جو نہ کبھی پلٹتا ہے اور نہ فرار ہوتا ہے “
کیا تم نہیں جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
علی کو سورہ برآت دے کر بھیجا
اور فرمایا کہ میرا پیغام پہنچانے کا کام
خود میرے یا ایسے شخص کے علاوہ جو مجھ سے ہو
اور۔۔ کوئی انجام نہیں دے سکتا۔ سامعین سے کہا
کیا تم نہیں جانتے
آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضرت علی کو
“ اے میرے بھائی “کہہ کر مخاطب کرتے تھے
کیا تم نہیں جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
علی، جعفر اور زید کے درمیان فیصلہ سناتے وقت فرمایا
“اے علی!
تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں
اور میرے بعد تم تمام مومنوں کے ولی اور سرپرست ہو گے”
کیا تم نہیں جانتے
اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہر شب تنہائی میں
حضرت علی سے ملاقات کرتے تھے
اگر علی خاموش رہتے تو نبی خود سے گفتگو کا آغاز کرتے
کیا تم نہیں جانتے
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
حضرت علی کو جعفر طیار اور حمزہ سید الشہدا پر فضیلت دی
اور ۔۔حضرت فاطمہ سے مخاطب ہو کر فرمایا
” میں نے اپنے خاندان کے بہترین شخص سے تمہاری شادی کی ہے
جو سب سے پہلےاسلام لانے والا
سب سے زیادہ حلیم وبردبار ہے
اور۔۔ سب سے بڑھ کر علم و فضل کا مالک ہے”
کیا تم نہیں جانتے
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
” میں تمام اولاد آدم کا سیدوسردار ہوں
میرا بھائی علی عربوں کا سردار ہے
فاطمہ تمام اہل جنت خواتین کی رہبر ہیں
اور۔۔ میرے بیٹے حسن و حسین جوانان جنت کے سردار ہیں “
کیا تم نہیں جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
حضرت علی کو حکم دیا
کہ
وہی ان کے جسد اقدس کو غسل دیں
کیا تم نہیں جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اپنے آخری خطبے میں فرمایا
” میں تمہارے درمیان دو گرانقدر امانتیں چھوڑے جا رہا ہوں
اللہ کی کتاب اور میرے اہل بیت
ان دونوں کومضبوطی سے تھامے رہو
تاکہ
گمراہ نہ ہو جاؤ”
کیا تم نہیں جانتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
“جو علی سے بغض رکھتا ہو، مجھ سے محبت نہیں رکھتا
کیونکہ علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں
جس نے
علی سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی
اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی
اور جس نے علی سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی
اور جس نے مجھ سے دشمنی کی اس نے اللہ سے دشمنی کی
امام حسین علیہ السلام کے ہر سوال پر سامعین نے کہا
بارالہا !
ہم تجھے گواہ بنا کر کہتے ہیں
کہ
ہاں!
ایسا ہی تھا!
امام حسین علیہ السلام کا خطبہ جاری تھا
آپ ع پھر گویا ہوئے ۔۔ فرمایا
جاری ہے














سلام یا حسین