سندھ کی دس رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ نےحلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں سندھ کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دس رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھایا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔
تقریب میں چیف سیکریٹری،قائم مقام آئی جی،صوبائی سیکریٹریزشریک بھی تھے۔حلف اٹھا نے کے بعد گورنرسندھ اورنگراں وزیراعلیٰ نے نگراں کابینہ کےاراکین کومبارکباد دی۔
s
سندھ کی نگران کابینہ میں شامل بریگیڈیئرحارث نوازمحکمہ داخلہ،اطلاعات اورجیل خانہ جات،مبین جمانی بلدیات،ہائوسنگ،ٹاون پلاننگ اورآباد کاری،ایشورلعل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورزراعت،ارشد ولی محمد سیاحت،ٹرانسپورٹ،ماس ٹرانزٹ،ماحولیات کےوزیر ہونگے۔
اسی طرح ڈاکٹر جنید شاہ امورنوجوانان،کھیل،کلچر،لیبر،ترقیات افرادی قوت،عمر سومرو قانون ،مذہبی امور،انسانی حقوق، ڈاکٹر سعد نیازصحت،سوشل ویلفیئر،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورخدا بخش مری توانائی ومائنزمنرلز کے وزیر ہوں گے۔
اس کےعلاوہ محمد یونس ڈھاگا فنانس،پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ،ریونیو، ڈاکٹررعناحسین ایجوکیشن، کالجزایجوکیشن،جامعات،بورڈز اور ویمن ایمپاورمنٹ کی وزیر ہونگی۔











