شیخو پورہ میں جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ

0
1002

پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس کے مطابق سڑک پر بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری بس کی منتظر خاتون کو 6 افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دی، پھر نشہ آور چیز پلا کر اس سے زیادتی کی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان زیادتی کے بعد لڑکی کو فصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر چلے گئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY